27 جولائی 2012 - 19:30

کوئٹہ… مغوي سرجن ڈاکٹر دين محمد کي عدم بازيابي کے خلاف سرکاري و نجي اسپتالوں ميں ڈاکٹروں کي ہڑتال دوسرے روز بھي جاري ہے، ڈاکٹروں کي ہڑتال کے باعث مريضوں کو شديد مشکلات کا سامنا ہے.

ابنا: اسپتالوں ميں ہڑتال کي کال پي ايم اے بلوچستان نے ڈاکٹردين محمد کي عدم بازيابي کے خلاف دي تھي جنہيں گذشتہ اتوار کو مستونگ سے کوئٹہ آتے ہوئے نامعلوم افراد نے اغواء کرلياتھا، ہڑتال کے نتيجے ميں کوئٹہ سميت صوبہ بھر ميں سرکاري و نجي اسپتالوں ميں او پي ڈيز بند ہيں تاہم شعبہ حادثات اور ايمرجنسي ميں ڈاکٹرز موجود ہيں اور مريضوں کو ضروري طبي امداد فراہم کررہے ہيں، ڈاکٹروں کي ہڑتال کے باعث ہيلپرزآئي اسپتال اور ايل آربي ٹي آئي اسپتال ميں بھي او پي ڈيز اور آنکھوں کے آپريشن بند کردئے گئے ہيں، ڈاکٹروں کي ہڑتال کے باعث مريضوں کو شديد مشکلات کا سامنا ہے.

.......

/169